ایک طالبہ اور ریلوے سٹیشن

 جاپان میں صرف ایک طالبہ کی خاطر 3سال ریلوےاسٹیشن برقرار رہا_

لڑکی کی گریجوائشن ہوتے ہی بند کردیا گیا،

اس کو کہتے ہیں تعلیم کی قدر . . !

یہ جاپان کے شمال میں واقع ایک جزیرہ ہوکائیدو پر قائم کامی شراتاکی نامی ریلوے اسٹیشن ہےگزشتہ تین برس سے اس سٹیشن پر روزانہ صرف ایک مسافر کے لیے دو ٹرینیں رکتی تھی۔جاپان ریلویز نے آج سے تین برس قبل اس اسٹیشن کو دور دراز ہونے اور اس روٹ پر مسافر نہ ہونے کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انتظامیہ نے اپنا فیصلہ اس وقت تبدیل کر دیا جب انہیں معلوم ہوا کہ ایک مسافر ہے جو روزانہ اس ریل گاڑی پر سفر کرتا ہے - اس ویران اسٹیشن پر رکنے والی یہ ریل گاڑی ایک لڑکی کے کالج جانے کا واحد ذریعہ تھی اس وقت جاپان کا یہ ریلوے اسٹیشن صرف ایک مسافر کے لیے پوری طرح سے کام کر رہا تھا اور یہاں روزانہ دو ٹرینیں رکتیں۔ جن کا شیڈول بھی لڑکی کے کالج جانے اور واپس آنے کے وقت کو دیکھ کر مرتب کیا گیا ۔ اگر بعض اوقات اس لڑکی کا سکول دیر سے بند ہوتا تو گاڑی کا شیڈول بھی اس حساب سے چینج کیا جاتا ۔ یہ فیصلہ اگرچہ جاپان ریلویز کے لیے کافی مہنگا ضرور تھا مگر اس سے جاپان نے دنیا بھر کی حکومتوں کے لیے ایک مثال قائم کی کہ ایک فلاحی حکومت کیسے اپنے شہریوںکی ضروریات کا خیال رکھتی ہے اور ریاست ایک بچے کی تعلیم کے لیے کس حد تک جا سکتی ہےمذکورہ طالبہ نے رواں سال 26 مارچ کو اپنے کالج کی تعلیم مکمل کی،  اور جاپان ریلویز کے مطابق یہ اسٹیشن اس وقت تک ایسے ہی کام کرتا رہا ۔جب چین کے ٹی وی چینل سی سی ٹی وی نے یہ واقعہ اپنے فیس بک پیج پر شیئر کیا تو لوگوں کے کمنٹس پڑھنے لائق تھے ایک شخص نے لکھا :" مجھے یقین ہے ہے کہ میں نے اپنی گزری اور آنے والی زندگی میں یہ بہترین چیز ہے جو میں نے سنی ہے''ایک اور شخص نے کہا :" میں ایسی ریاست کے لیے اپنی جان بھی قربان کرنے سے کیوں گریز کرونگا ، جو میری قوم کے بچوں کے مستقبل کے لیے اس حد تک جا سکتی ہے___☆


ہاضمے کا چورن

 ایک شادی شدہ لڑکی اپنی ماں کے پاس آئی اور کہا میں اپنے شوہر کو اب ایک منٹ برداشت نہیں کر سکتی. روز روز کے جھگڑوں سے میں تنگ آگئی ہوں. میرا دل کرتا ہے اسے مار دوں لیکن قانون سے ڈر لگتا ہے کہ میری بھی زندگی برباد ہو جائے گی. ماں نے کہا یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے. میں تمہیں ایک زہر دیتی ہوں یہ آہستہ آہستہ کام کرتا ہے. روزانہ اسے تھوڑا تھوڑا کھانے میں دینا. بس کھانا لذیذ بنانا کہ اسے شک نہ ہو.

لڑکی خوش ہوگئی. ماں نے کہا لیکن تمہارے گھر روزانہ جھگڑے ہوتے ہیں سارا خاندان جانتا ہے تمہاری نہیں بنتی. شک پھر بھی تم پر جائے گا تو جتنے عرصے میں یہ زہر کام کرے گا تم گھر کا ماحول بدل دو. پیار و محبت سے رہو  گھر میں امن و شانتی بناو. بچارا کچھ عرصے کا مہمان ہے اس پر شک نہ کرو بے جا فرمائشیں نہ کرو خود کو بنا سنوار کر رکھو. میٹھی زبان استعمال کرو. تاکہ نہ شوہر کو نہ اس کے خاندان کو بعد میں شک ہو کہ اس کی موت کی ذمہ دار تم ہو.

لڑکی نے کہا ہاں کچھ عرصہ کیلئے میں یہ کر لوں گی. وہ زہر کی پڑیا لے گئی. مہینے بعد وہ آئی اور ماں سے کہا اس زہر کا کوئی توڑ ہے؟ ماں نے کہا کیوں؟ لڑکی نے کہا میں نے چند دن اسے پابندی سے زہر دیا لیکن وہ تو بہت بدل گیا میرا اتنا خیال رکھتا ہے مجھے اتنی محبت اس نے دی کے میں شرمندہ ہوگئی یہ میں کیا کرنے جا رہی ہوں.  ماں میں اسے چند دن زہر دے چکی ہوں اب کیا ہوگا؟ ماں نے کہا کچھ نہیں ہوگا وہ ہاضمے کا چورن تھا. اس کی زندگی میں زہر تو تم تھی.

 خاندان میں بڑے بزرگ ہاضمے کے وہ چورن ہوتے ہیں جو رشتے کی اس ہانڈی کو ذائقہ اور جینے کا سلیقہ دیتے ہیں۔۔۔

یاد رکھیں محبت دیں گے تو محبت ھی ملے گی ان شاء اللہ

اللہ پاک ھم سب کے گھروں کو امن و سکون کا گہوارہ بناۓ۔۔۔