خدارا ماسک پہنئیے

میں گھر سے نکلتا ہوں تو ماسک 😷 لگاتا ہوں اور آپ سے دو میٹر کی دوری پر کھڑا ہوتا ہوں- آپ پلیز مجھ سے تضحیک محسوس نہ کریں- ہو سکتا ہے میں خود وائرس پھیلانے کا باعث ہوں اسلئے ماسک پہننا دراصل آپکی عزت ہے کیونکہ آپکی صحت مجھے بیحد عزیز ہے- میں وائرس سے قطعی طور پر خوفزدہ نہیں ہوں لیکن خود کو اس سے بچاؤ کا سبب بنانا چاہتا ہوں نہ کہ کسی کیلئے مسئلہ پیدا کرنے کا- میں یہ نہیں سمجھتا کہ حکومت مجھے کنٹرول کر رہی ہے بلکہ میں عاقل، بالغ اور باشعور شہری ہونے کے ناطے معاشرے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہوں- یہ دنیا مجھ سے قائم نہیں ہے لیکن اگر ہم دوسروں کیلئے احساس کیساتھ زندگی گزاریں تو یہ دنیا تمام لوگوں کی زندگیوں کیلئے ایک بہتر جگہ بن سکتی ہے-
ماسک پہننا اور آپ سے دوری رکھنا مجھے قابل عزت اور دوسروں کیلئے فکر مند اور دیکھ بھال کرنے والا ثابت کرتا ہے اور اسکا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں ڈرپوک، کمزور یا بیوقوف ہوں چاہے میں یہ سب کچھ قومی یا بین الاقوامی اداروں کی رہنمائی کے تحت ہی کیوں نہ کر رہا ہوں- چند لمحوں کیلئے بس اتنا سوچ لیجئیے کہ ہمارا کوئی اپنا، کوئی پیارا، کوئی عزیز یا دوست خدا نخواستہ ہماری وجہ سے بیمار پڑ جاے- یہی سوچ اصل عزت بھی ہے اور اخلاقیات کا تقاضہ بھی-

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں