کمفرٹ زون سے گروتھ زون تک کا سفر

Comfort zoneسے نکل کر۔۔Growth Zone تک پہنچنے کا راستہ

دو لفظ آپ نے بہت بہت سنے ہیں۔Management میں جو بھی آپ کو پڑھنا پڑے گا یا کوئی پڑھائے گا تو وہ دو لفظ ہیں۔ ایک کمفرٹ زون اور دوسرا گروتھ زون ہوتاہے بلکہ جو اصل فقرہ کہا جاتا ہے ۔وہ یہ ہے کہ آپ ترقی کرنا چاہتے ہیں تو کمفرٹ زون سے نکلیں، کیسے نکلیں؟ کون نکالیں گا؟ نکلنے کے لیے کیا چاہیے؟ ترقی کےلیے کیا چاہیے؟
پھر Management کی کتابوں میں ایک نئی اصطلاح لکھی ہوئی آئی۔ کہ یہ آپ کاکمفرٹ زون ہے اور یہ آپ کا گروتھ زون ہے۔مثلاً میں یہاں سے ایک کنارے پر کھڑا ہوں جہاں میں کمفرٹ ہوں اور سورہا ہوں اور کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں لے رہا، کوئی ڈویلپمنٹ نہیں کر رہا، کوئی منصوبہ نہیں بنا رہا، کوئی لین دین نہیں کر رہا ،کوئی بزنس نہیں کر رہا ،کوئی سرکار کے ٹیکسوں کی فکر نہیں ہے۔صبح اٹھتا ہوں سوجاتا ہوں اور جتنی چھوٹی موٹی ملتی ہے کھا پی لیتا ہوں یہ میرا کمفرٹ زون ہے۔
گروتھ زون کیا ہے؟ مجھےگروتھ زون میں جا کر منصوبہ بندی کرنی پڑے گی، نئے پراجیکٹ کرنے پڑیں گے،بینکوں سے معاملات کرنے پڑیں گے، دس ، بیس یاسینکڑوں لوگ آپ کےساتھ کام کریں گے، ان کے ہیومن ریسورسزکے مسائل حل کریں گے، مارکیٹ کو دیکھیں گے، کرونا وائرس آئے گا اس کو بھگتیں گے، سود کی شرح میں کمی بیشی ہوگی آپ اسے بھگتیں گے،مال خراب ہوگا، کلیمز آئیں گے یہ سارے کام آئیں گے۔ تو یہ سب چیزیں گروتھ زون میں ہیں۔
کمفرٹ زون میں ایک آدمی سو رہا ہے، بڑے آرام سےصبح وقت پر اٹھتا ہے اور آپ اسے کہتے ہیں کہ گروتھ زون میں چلے جائیں۔ اگر وہ گروتھ زون میں جائے گا تو اس کے لیے کچھ چیزیں چاہیے۔ وہ کیسے جائے گا؟
اب جو Management کی کتابوں میں ماڈل ملتا ہے۔ وہ یہ ہے اب گروتھ زون سےپہلے بھی دو زون ہیں۔ آپ کا کمفرٹ زون ہے اور اس کے بعد آپ کا فیئر(خوف) زون ہے، پھر آپ کالرننگ (سیکھنا) زون ہے اور آخر میں گروتھ زون ہے۔
تو سب سے پہلے آپ کو فیئر زون میں داخل ہونا ہے۔اچھا میں یہ کام کروں گا تو گھاٹا پڑ جائے گا، مجھے نقصان ہو گا،فیکٹری بند ہو جائے گی، بینک سے پیسے لوں گا تو واپس کیسے کروں گا؟ یہ آپ کا فیئر زون ہے۔
یہ پہلی سیڑھی ہے۔ آپ کوسب سے پہلے اپنے اس خوف کو دور کرنا ہوگا کہ کیوں میں نے ہی کام کرنا ہے؟ اتنے لوگ دنیا میں کام کر رہے ہیں، سارے مل جل کرکام کر رہے ہیں، سب کو اسی طرح کے مسائل پیش آتے ہیں، چھوٹی کمپنیاں، بڑی کمپنیاں، کرونا وائرس کے اندر بڑی بڑی کمپنیاں بیٹھ گئی ہیں۔ تو کیا اس خوف سے میں گھر بیٹھ جاؤں؟ نہیں مجھےاس خوف پر قابو پانا ہے ۔مجھے ٹرین پر چڑھنا ہے، جہازپر چڑھنا ہے، مجھے یہ سڑک پار کرنی ہے اور مجھے تیرنا ہے ۔ جب آپ کام شروع کریں گے تو آپ کاخوف ختم ہوگا۔
اس سےاگلی بات کہ اچھا خوف تو ختم ہو گیا۔ اب مجھے گروتھ کے لیے کیا چاہیے؟ مجھے مہارت چاہیے۔مثلاً میں تیرنا چاہتا ہوں ۔ مجھے دریا تیر کر پار کرنا ہےتو اس کے لیے مہارت چاہیے۔ آپ ایک برینڈ لانچ کرنا چاہتے ہیں تو برینڈ ایسے تو نہیں لانچ ہو جائے گا۔ آپ کو اس برینڈ کو لانچ کرنے کے لیے لازماً طور پر برینڈ کی ٹیکنالوجی، برینڈ کی پوزیشننگ، برینڈ کا طریقہ کار یہ ساری چیزیں آپ کریں گے تو برینڈ لانچ ہوگا۔ مارکیٹنگ کی مہارت آپ کوآئے گی تو تب جا کرہوگا۔جب تک آپ یہ سارے کام نہیں کرتے تو آپ آگےنہیں بڑھ سکتے۔
یہ چار اقدامات ہیں۔ پہلا قدم آپ کا کمفرٹ زون، دوسرا فیئر زون ،تیسرا لرننگ زون ہے اور چوتھاگروتھ زون ہے۔ اگر آپ ان چاروں پر عمل کرتے ہیں تو انشاءاللہ العزیز آپ آگے بڑھیں گے اور دنیا دیکھے گی کہ آپ نے ترقی کی ہے۔
آئیں کمفرٹ زون سے ایک ہی دفعہ میں باہر نہ نکل جائیں۔نکلیں گے تو کوئی ٹانگ ،بازو یا ہاتھ پاؤں ٹوٹ جائیں گے۔ تو پہلے باری باری ایک قدم، دوسرا ، تیسرا اور پھر اس کے بعد چوتھا رکھیں۔ انشاءاللہ العزیزمنزل آپ کے قدم چومے گی۔
ڈاکٹر مشتاق مانگٹ

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں