مطمئن ورکر ہی کسی بھی کمپنی کی کامیابی کی ضمانت ہے

 ورکرز کے ساتھ مثبت سلوک کریں تاکہ آپ کا کاروبار کامیاب ہو۔۔۔ اس کی مالی ضروریات کے ساتھ ساتھ اس کی نفسیاتی ضرورتوں کو بھی پورا کریں۔  

میں آجکل بزنس سائیکالوجی کا طالب علم ہوں۔ اس کے ساتھ سائیکالوجی کی ایک بڑی برانچ،  انڈسٹریل آرگنائزیشنل سائیکالوجی جو صدیوں سے کسی نہ کسی طور موجود تھی مگر اب اسے باقاعدہ پڑھایا جاتاہے۔ اسے ۔  I.O  بھی کہتے ہیں، میں نے جب اسے پڑھنا شروع کیا تو میں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کوئی آرگنائزیشن کیسے ترقی  کرتی ہے؟    کچھ ابتدائی باتیں پڑھنے سے معلوم ہوا کہ سب سے اہم عنصر  کسی بھی ادارہ  کے ورکرز کا مطمئن ہونا ہے۔ اگر ورکر مطمئن ہے تو آرگنائزیشن بھی ترقی کرے گی۔چند افراد نے اس پر ریسرچ کی۔انہوں 2001 میں ایک اخبار میں یہ کہا کہ

Job satisfaction is a fundamental topic of organization psychology because it impacts job performance.

انھوں نے دنیا کی آرگنائزیشن کو چیک کرنے کےاور سانٹیفک ریسرچ کے بعدکہا کہ ورکر کا خوش رہنا ہی بنیادی طور پر کسی بھی آرگنائزیشن کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔

اگر ہمارا کوئی ورکر ہے اور ہم اس سے کسی سے متعارف کرواتے ہوئے یہی کہیں کہ یہ ہمارا نوکر ہے تو یہ ہمارے اور اس کے درمیان دوری پیدا کر تا ہے۔اور ورکر کو غیر مطمئن کرتا ہے۔اگر آپ یہ کہیں کہ یہ ہمارا ساتھی  ہےیا کولیگ ہے جیسے الفاظ استعمال کریں کہیں کہ یہ صاحب  ہماری ٹیم کے فرد ہیں۔  آپ  کا ایسا کرنا آپ  کے ورکر کی عزت نفس  میں  اضافہ کا  سبب  بنے گا جو کمپنی کےلیے  بے حد سود مند ہو گا۔

سیلف ریسپکٹ کی ضرورت  ہر کسی کو ہوتی ہے اگر ورکر کی عزت نہیں کریں گے تو اس کے satisfaction level میں  کمی ہو جاتی ہے۔ 

میرے ایک دوست نے ایک عام دوکان سے کام شروع کیا اور اب وہ  بہت ساری ملز کا مالک ہے، ایک بار میں اس سے ملنے گیا تو اس کے آفس بوائے نے کھانا بنایا اور اس وقت سب نے مل کر نیچے چٹائی پہ بیٹھ کر کھانا کھایا جہاں اس کے ماموں، چاچو ،ورکرز اور آفس بوائے تقریباً چالیس افراد تھے، سب ہی شامل تھے۔اور مجھے لگتا ہے کہ یہی آج ان کے اتنے بڑے بزنس کی وجہ ہےکیونکہ ان کے ملازمین ان سے مطمئن تھے۔

ضروری نہیں کہ آپ انہیں بہت اعلیٰ تنخواہ دیں، تنخواہ حالات کے مطابق ہی ہوگی۔ لیکن انہیں عزت سے بلانا، احترام کرنا، خوشی غمی  میں ان کا خیال رکھنا، ان کی خیریت دریافت کر لینا ، انہیں شادی میں مبارکباد دینا، انکی پریشانی کے وقت ان کے کندھے پہ ہاتھ رکھنا، اسکی کوئی قیمت نہیں ہوتی مگر اس سے  ملازم کے اطمینان میں بے حد  اضافہ ہو جاتا ہے۔

میرے والد محترم ایک مزدور تھے۔ان کے ساتھ چند اور مزدور بھی کام کیا کرتے تھے۔ ایک دفعہ انہوں نے دیسی گھی خرید کر کسی چائے کی  دوکان پہ رکھوا دیا تو میں نے یہ دریافت کیا کہ یہ کس لیے رکھوایا ہے؟ابا حضور نے جواب دیا کہ ہمارے ساتھ ایک مزدور کام کرتے ہیں وہ بیمار ہوگئے ہیں،ان کے لیے رکھوایا ہے تاکہ اس کی  جسمانی کمزور ی دور ہو سکے۔ یہ ان کی ذمہ داری نہیں  تھی ۔ بلکہ یہ ایک احساس تھا۔ یہی وجہ تھی کہ اپنے شہر  میں  ایک ایمانداراور کامیاب شخص کے طور پر جانے  جاتے تھے۔

اپنے ورکرز کے ساتھ مثبت سلوک کریں تاکہ آپ کا کاروبار کامیاب ہو۔۔۔ اس کی مالی ضروریات کے ساتھ ساتھ اس کی نفسیاتی ضرورتوں کو بھی پورا کریں۔  

 

از: ڈاکٹر مشتاق مانگٹ


0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں