افریقی سوانا اور بھینسے

 


افریقی سوانا میں گھاس چرتے دیوہیکل بھینسے بظاہر پرسکون لگتے ہیں لیکن اگر یہ غصے میں آجائیں تو شیر کو بھی اپنے سینگوں پر اٹھالیتے ہیں. عام طور پر ان کو غصہ آتا بھی پلک جھپکتے ہے. لیکن اسی بھاری بھرکم مخلوق پر چھوٹی چھوٹی لال پیلی چونچ والی چڑیاں سوار رہتی ہیں. ان سے ان کی بہت دوستی ہوتی ہے.


یہ چڑیاں ان کے چھدرے بالوں میں چھپی جونکیں اور دوسرے حشرات الارض کھاتی ہیں. جسم کے ان حصوں پر تکلیف دیتے ان کیڑے مکوڑوں کے سامنے یہ عظیم الحبثہ جانور بلکل لاچار ہوتا ہے. یہ چڑیاں اس چھوٹی تکلیف کو کھا کر اسے بڑی تکلیف بننے نہیں دیتیں اور ان کو سکون ملتا ہے.

لیکن یہ چڑیاں ایک کام اور بھی کرتی ہیں. بھینسے کے مقابلے میں ان کے دیکھنے سننے کی طاقت بہت تیز ہوتی ہے. خطرہ جب آس پاس چھپ کر منڈلا رہا ہو تو یہ فوری بھانپ کر شور مچاتی اڑنے لگتی ہیں. اور بھینسا ہوشیار ہو جاتا ہے.

آپ جتنے بڑے ہوتے جاتے ہیں قدرت بہت سے چھوٹے چھوٹے کمزور کردار آپ کے ساتھ منسلک کر دیتی ہے. ہم اکثر اس کو بوجھ سمجھ لیتے ہیں. لیکن یہ بوجھ نہیں ہوتا. 
یہ قدرت کی حفاظتی شیلڈ ہوتی ہے. وہ انشورنس جو کہتی ہے تم میرے کمزور کو کھلاؤ میں تمہاری عزت و طاقت برقرار رکھوں گا. 
جو قدرت کا یہ کلیہ سمجھ لیتا ہے اس کی ترقی پھیلنے لگتی ہے.

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں