خوب صورت لوگ طرح طرح کے ہوتے ہیں!
کچھ لوگ بس دلدار ہوتے ہیں!
کچھ ہوتے ہیں، بالکل نویں نکور، چھوئی موئی، دیکھنے سے میلے ہونے والے، نوک پلک سنوری ہوئی، ادائیں، غمزے، ایک رقص سا ساتھ ساتھ چلتا ہے.
مگر کچھ لوگ اور طرح کے ہوتے ہیں!
بھدے، ٹوٹے پھوٹے، چھلنی، بے ڈھب، سکرہچ لگے ہوئے، خراشوں سے سجے، جنہیں زندگی نے کچھ اس طور سے پہنا کہ جب اتارا تو لیرو لیر کردیا!
خوب صورت شاید پہلے والے بھی ہوتے ہیں، مگر مجھے دلدار دوسرے والے لگتے ہیں.
ہاں اس ٹوٹی، گھسی، پٹی، تھکی تھکائی پنسل جیسے! کہ زندگی پورے وجود سے جینے کا حق اسی طرح ادا ہوتا ہے.
تو اس پنسل جیسے لوگو، تم جہاں بھی موجود ہو، تم خوب صورت ہو 
منقول از : عارف انیس






0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں