میں نے اپنی اس مختصر زندگی میں اب تک یہی دیکھا غربت دنیا کا سب سے بڑا مسلئہ ہے. کوئ شخص مذہب کے بغیر رہ سکتا ہے مگر کھانے کے بغیر نہیں.
جہاں لوگوں میں شعور و آگہی آرہی ہے وہاں ابھی اکثریت ایسے علاقوں کی بھی ہے جہاں انسانیت سسک رہی ہے اور دم توڑ رہی ہے وجہ بھوک اور افلاس.
لوگ اپنی سب سے قیمتی دولت اولاد کو بھوک کے ڈر سے مارنے پہ آمادہ ہوجاتے ہیں
کتنی ہی عزتیں اور عصمتیں بھوک مٹانے کیلئے تار تار ہو جاتی ہیں...........
اور ان کی ایک بڑی وجہ وہ لوگ ہیں جن کے پاس سب کچھ موجود ہے لیکن احساس اور مروّت نہیں.
کاش ہم سدھر جائیں..........
اس عید پہ عہد کیجئے کہ اپنی خوشی میں کم از کم کسی ایک مفلس کو شامل کیجئے .
اس عید پہ اپنا پہننے کا سوٹ کسی مفلس کو پہنا دیجیئے.
اپنا جوتا لینے کی بجائے کسی مفلس اور مفلوک الحال کو یہ خوشی دے دیجئیے.
یقین کریں جو خوشی عید کی آپ کو ایسا کرنے پہ ملے گی کبھی کسی عید پہ نا ملی ہوگی.
خود پرانا سوٹ اور پرانا جوتا پہن کے کسی غریب کا بھرم رکھ لیں
ایسی راحت ملے گی جس کا کبھی تصور بھی نا کیا ہوگا .
(آزما کر دیکھ لیں)






0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں