محفل کیوں بجھ جاتی ہے

 ایک شخص ، جو اپنے دوستوں کے ساتھ باقاعدگی سے محفل میں شریک ہوتا تھا ، اچانک کسی اطلاع کے بغیر اس نے آنا چھوڑ دیا۔

 کچھ دنوں کے بعد ، ایک انتہائی سرد رات میں اس محفل کے ایک بزرگ نے اس سے ملنے کا فیصلہ کیا اور اس کے گھر گیا۔وہاں اس نےاس شخص کو گھر میں تن تنہا ایک آتشدان کے سامنے بیٹھا ہوا پایا۔ 

 جہاں ایک روشن آگ جل رہی تھی۔ 

ماحول کافی آرام دہ تھا۔ 

اس شخص نے مہمان کا استقبال کیا۔ 

دونوں خاموشی سے بیٹھ گئے، اور آتشدان کے آس پاس رقص کرتے شعلوں کو دیکھتے رہے ۔

کچھ منٹ کے بعد مہمان نے ایک لفظ کہے بغیر ، جلتے انگاروں میں سے ایک کا انتخاب کیا جو سب سے زیادہ چمک رہا تھا ، اس کو چمٹے کے ساتھ سائیڈ میں الگ رکھ دیا ۔اور پھر بیٹھ گیا۔ 

میزبان ہر چیز پر دھیان دے رہا تھا ۔

 کچھ ہی دیر میں ، تنہا انگارے کا شعلہ بجھنے لگا ، تھوڑی ہی دیر میں جو پہلے روشن اور گرم تھا کوئلے کے کالے اور مردہ ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں رہ گیا تھا۔

 سلام کے بعد سے بہت ہی کم الفاظ بولے گئے تھے۔

 روانگی سے پہلے ، مہمان نے بیکار کوئلہ اٹھایا اور اسے دوبارہ آگ کے بیچ رکھ دیا۔ فوری طور پر ، اس کے چاروں طرف جلتے ہوئے کوئلوں کی روشنی اور حرارت نے اسے دوبارہ زندہ کر دیا۔ 

جب مہمان روانگی کے  لئے دروازے پر پہنچا تو میزبان نے کہا:

 "آپ کی آمد کا اور آپ کے خوبصورت سبق کے لئے شکریہ، میں جلد ہی آپ کی محفل میں واپس آؤں گا۔"

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں