✅ اپنی یادداشت پر بھروسہ نہ کریں، تمام معاملات کاغذ پر تحریر کر لیا کریں
♧ آجکل تو یہ کام بہت آسان ہے۔ موبائل کے نوٹ پیڈ یا اپنے نام واٹس ایپ کرکے رکھ لیں۔
✅ اور جب آپ گھر خریدنا یا تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو 3 اہم چیزیں یاد رکھیں۔ لوکیشن، لوکیشن، لوکیشن۔
♧ اہم ترین لوکیشن سہی لیکن مکان تعمیر کرتے وقت چار باتوں کا اسی ترتیب و ترجیح سے خیال کیجئے (1) پرائیویسی (2) سیکیوریٹی (3) آرام دہ (4) خوب صورتی
✅ کسی کو اس کی مزدوری اس کا کام ختم ہونے سے پہلے نہ دو۔
♧ آج کل کے مزدوروں کے منفی رویوں کیلئے یہی نسخہ کارگر ہے۔ انہیں ایڈوانس کبھی نہ دیں۔ اگر یومیہ مزدوری دینی ضروری ہو تو مزدوری کا کچھ حصہ روک لیجئے تاکہ وہ اگلے روز لازمی آئے۔ بقایا اجرت کام مکمل ختم ہونے پر دیجئے۔
✅ کسی دوست کو قرض دینے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ دونوں کو کھو سکتے ہیں
♧ اگر قرض بڑی رقم پر مبنی ہو اور اس کی لازمی واپسی مطلوب ہو تو اسٹامپ پیپر پر
معاہدہ لکھوالیجئے اور واپسی کی تاریخ بھی، دو مشترکہ احباب کی گواہی کے ساتھ۔لیکن اگر چھوٹی موٹی معمولی رقم ہو تو اسے ہمیشہ قرض حسنہ کی نیت سے دیجئے اور کبھی تقاضا نہ کیجئے۔ واپس مل گیا تو ٹھیک ورنہ صدقہ
✅ اپنے جیون ساتھی کا انتخاب احتیاط سے کریں کیونکہ وہ آپ کی 90 فیصد خوشی یا ناخوشی کا ذمہ دار ہے۔
♧ صاحب استطاعت مرد کم از دو شادیاں کریں۔ ایک کریں گے تو بیوی آپ سے لڑا کرے گی۔ دو کریں گے تو آپ کیلئے ایک دوسرے سے لڑیں گی اور آپ کی حیثیت اہم ہوجائے گی
✅ اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دن اچھا گزرے تو دیر سے نہ سوئیں۔
♧ رات دس تا صبح چار بجے کی نیند دگنی آرام دہ ہوتی ہے یعنی یہ 6 گھنٹے دیگر اوقات کے 12 گھنٹوں کی نیند کے برابر ہوتی ہے۔ اس 6 گھنٹہ کی نیند کے ساتھ دوپہر کھانے کے بعد 60-40 منٹ کا قیلولہ آپ کو بقیہ 17 گھنٹے چاق و چوبند رکھے گا ان شاءاللہ
✅ اور جب آپ کسی دوست
کی کار ادھار لیں تو اسے واپس کرنے سے پہلے تیل کی ٹینکی بھر لیں اور بہتر ہے کہ ادھار لینے کو عادت نہ بنائیں۔
♧ گاڑیوں کا لین دین نہ کرنا ہی مفید ہوتا ہے۔ دوسروں کی گاڑی چلانے سے آپ اور گاڑی دونوں کمفرٹ زون میں نہیں رہتے۔ لیکن اگر گاڑیوں کا لین دین معمول اور ناگزیر ہو تو چلاتے وقت زیادہ احتیاط کیجئے۔
✅ موبائل فون کو اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات برباد نہ کرنے دیں۔ جیسا کہ یہ فون آپ کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا نہ کہ اس کے لیے جو آپ کو کال یا میسج کرتا ہے۔
♧ موبائل زندگی کو خوب صورت تر، ویل انفارمڈ اور آرام دہ بنانے کیلئے استعمال کیجئے۔
✅ جب آپ کی والدہ کہتی ہیں کہ آپ کو ایسا کرنے پر پچھتاوا ہو گا تو آپ اکثر پچھتائیں گے۔
♧ بزرگوں بالخصوص والدین کی عام باتوں پر بھی خصوصی دھیان دیجئے کہ ان کی چھٹی اپنی اولاد کے معاملہ میں خاصی تیز ہوتی ہے
✅ بہادر بنو، اور اگر تم بہادر نہیں ہو تو بہادر بننے کا دکھاوا کرو۔ کوئی بھی فرق محسوس نہیں کرے گا۔
♧ لیکن بہادر بننے کا دکھاوا کرتے وقت آپ ایسا کچھ نہ کرلیں کہ مصیبت میں پڑجائیں
✅ جب آپ کو کوئی اچھی کتاب نظر آئے تو اسے خرید لیں بھلے آپ نے وہ پہلے سے پڑھ رکھی ہو یا نا پڑھی ہو۔
♧ اگر وہ کتاب آپ کے پاس موجود ہو، تب بھی خرید لیجئے۔ اپنے کسی عزیز کو تحفہ دینے کیلئے۔
✅ اس شخص کے ساتھ پارٹنرشپ نہ کریں جو تین بار ناکام ہوچکا ہو۔
♧ آج کل پارٹنر شپ نہ کرنا ہی بہتر ہے۔ لیکن اگر کبھی پارٹنر شپ کرنا ناگزیر ہو تو اس پارٹنر شپ کی مدت کم سے کم رکھئے اور اس مدت کو پارٹنرشپ معاہدہ میں لکھ لیجئے تاکہ پارٹنرشپ ختم کرتے ہوئے کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو، جو کہ بالعموم اور اکثر ہوتا ہے۔
✅ آپ کے بچے جب سولہ سال کی عمر میں پہنچ جائیں تو ان کے فارغ وقت میں انہیں کام کرنے کی ترغیب دیں لیکن اگر اس سے پہلے بھی ممکن ہو تو زیادہ بہتر ہے۔
♧ لیکن اگر آپ کا بچہ کوئی پیشہ ورانہ یا مشکل تعلیم حاصل کررہا ہو یا آپ صاحب حیثیت ہوں تو بچے کو کام برائے پیسہ کی بجائے شوقیہ ہنر یا مفید مشغلہ جیسے باغبانی وغیرہ میں مشغول کرائیے۔
✅ اگر آپ کوئی چیز دو بار سے زیادہ بار ادھار لیتے ہیں تو بہتر ہے اسے خرید لیں۔
♧ ادھار یا قرض سے ممکنہ حد پر پرہیز کیجئے۔
✅ مشکوک جگہوں سے دور رہیں، برے واقعات صرف وہاں ہوتے ہیں۔
♧ مشکوک افراد اور مشکوک چیزوں سے بھی دور رہئے
✅ جو اپنا پیسہ صحیح خرچ کرنے میں ناکام رہتا ہے وہ اپنی زندگی کی ہر چیز میں ناکام ہے۔
♧ جیسے آپ پیسے کمانا سیکھتے ہیں، ویسے ہی پیسے خرچ کرنا بھی سیکھئے۔ اس کام کیلئے اپنے سے کسی سینئر دولت مند سے مشورہ ضرور کیجیے کیونکہ کمانا آنے سے زیادہ اہم خرچ کرنا آنا چاہئے۔
✅ جب کوئی آپ سے سوال کرے تو اس کا جواب نہ دینا ہو تو مسکرا کر کہیں: آپ یہ بات کیوں جاننا چاہتے ہیں؟
♧ یاد رکھئے، ہر بات ہر ایک سے کہنے کی نہیں ہوتی۔ کسی کو کوئی بات از خود یا پوچھنے پر بتانے سے قبل یہ ضرور سوچئے کہ کیا یہ بات اسے بتانا ضروری ہے؟ کیا یہ بات جان کر یہ شخص میرے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا یا نقصان دہ؟
✅ تین چیزیں آپ کو کبھی نہیں کھونی چاہئیے۔ برداشت، خود اعتمادی، اور گاڑی کی چابیاں۔
♧ چابیاں کوئی بھی ہوں، اسے کھونے سے بچائیں اور متبادل چابی ایسی جگہ رکھئے، جہاں سے بوقت ضرورت بآسانی دستیاب ہوسکے۔
✅ یہ توقع نہ رکھیں کہ آپ کی بدحالی میں آپ کے بچے آپ کی نصیحتیں سنیں گے۔
اپنے ریٹائرمنٹ پلان میں خود کو بچوں کا محتاج بنانے سے بچائیں۔ اپنی متبادل آمدن، کاروبار اور جائیداد کے کلی اختیارات بچوں کو دینے سے بچیں۔ البتہ کاروبار یا جائیداد کا کچھ حصہ بچوں کو دے سکتے ہیں تاکہ وہ بھی مطمئن رہیں اور آپ سے متنفر نہ ہوجائیں۔
✅ اور اپنی بیوی کے بہترین دوست بنیں۔
♧ یا کم از کم دوست بننے کا دکھاوا کریں۔ بیوی کو خوش رکھنے کیلئے اس سے جھوٹ بولنا بھی شرعا" جائز ہے۔ بیوی کو اپنے جملہ مالی معاملات آمد و خرچ سے کبھی آگاہ نہ کریں۔ بڑے مالی پروجیکٹ سے اسے کبھی مکمل آگہی نہ دیں نہ ہی اس سے ایسا مشورہ طلب کریں کہ یہ کام کروں یا نہ کروں؟ یہ مشورے قریبی ایسے مردوں سے کئے جاتے ہیں جو متعلقہ تجربہ رکھتے ہیں۔ البتہ اجمالا" بیوی سے پروجیکٹ کا تذکرہ کیا جاسکتا ہے۔ بیوی کے فیڈ بیک اور مشوروں کو بغور سنئے مگر کوئی وعدہ نہ کیجئے کہ آپ لازما" ان مشوروں پر عمل بھی کریں گے۔
✅ کبھی یہ نہ کہنا کہ میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، تمام عظیم لوگوں کے پاس 24 گھنٹے تھے اور اس میں اضافہ نہیں ہوا۔
♧ وقت کی قلت کا شکوہ بے ہنر اور فارغ لوگ ہی کیا کرتے ہیں۔ آپ بخوشی جتنا زیادہ مفید کام کرتے جائیں گے، آپ کے وقت میں کشادگی اور برکت آتی جائے گی ان شاءاللہ
✅ اور اپنے بستر کے قریب ہمیشہ ایک پنسل اور سفید کاغذ رکھا کریں، کچھ سنہری خیالات آپ کے دماغ پر بنا بتائے دستک دیتے ہیں اور اگر آپ انھیں بروقت نہیں لکھتے تو ان سے محروم رہ جائیں گے
♧ آپ یہ کام موبائل پر بھی کرسکتے ہیں جو آجکل ہر فرد کے ساتھ 24 گھنٹہ ہوتا ہے۔
✅ تعریف ہر کسی کو پسند ہے، لہٰذا اس میں کوتاہی نہ کریں مگر منافقت سے بچیں۔
♧ شریعت میں منہ پر تعریف کرنا کوئی مستحسن عمل نہیں ہے۔ البتہ ضروت پڑنے پر یا حوصلہ افزائی کی خاطر کسی کی تعریف کی جاسکتی ہے۔ کسی کے سامنے اس کی غلط باتوں اور غلط عمل پر تنقید ضرور کرنی چاہئے، لیکن حکمت کے ساتھ اور عمدہ طریقے سے۔
✅ اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو انہیں موقع دیں کہ وہ کھیل ہی کھیل میں آپ سے جیت سکیں۔
♧ ہار جیت سے زیادہ اہم یہ ہے کہ آپ اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کھیل اور تفریح کیلئے بھی وقت لازما" نکالیں۔
✅ اپنے بچوں کے سامنے بیوی کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، چاہے کوئی بھی مسئلہ ہو۔
♧ اسی طرح بیویاں بھی بچوں کے سامنے شوہر سے نامناسب گفتگو یا رویہ اختیار نہ کریں۔ اپنے اختلافی معاملات کو ممکنہ حد تک بچوں سے دور رکھیں اور انہیں تخلیہ میں نمٹائیں
✅ جب آپ کسی کمرے یا میٹنگ میں داخل ہوں تو اس طرح داخل ہوں جیسے آپ اس جگہ کے مالک ہوں.. اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے آپ پر اعتماد ہے۔
♧ پر اعتمادی کا مظاہرہ ضرور کیجئے لیکن اوور کانفیڈنس ہونے سے بچئے۔ اور وہاں موجود لوگوں میں اپنی حیثیت کا ادراک کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھئے۔ کیونکہ اوور کانفیڈنس ہونے سے حادثات جنم لیتے ہیں۔ خواہ ایسا گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے ہو یا انسانوں کو ڈرائیو/ ڈیل کرتے ہوئے ہو۔
✅ انکار کرنا سیکھو، لیکن اس کی عادت نہ ڈالو۔
♧ ہر ایک کی ہر بات ماننے والی نہین ہوتی۔ اس لئے بوقت ضرورت احسن طریقے سے انکار کرنے کا ہنر آنا اور آزمانا ضروری ہے۔
✅ اور جب سب شرم سے خاموش ہوجائیں تو کھڑے ہو کر اپنی خوبصورت رائے کا اظہار کریں۔
♧ لیکن شرمندہ ہوجانے والوں کو مزید شرمندہ کئے بغیر۔ تاکہ وہ آپ کی باتوں صرف سنیں نہیں بلکہ دل دے قبول بھی کریں۔
✅ اپنے مالی معاملات پر ایسے لوگوں سے بات نہ کریں جن کے پاس آپ سے بہت زیادہ یا پھر بہت کم ہے۔
♧ صرف اپنے ہم پلہ اور ہم شعبہ لوگوں سے اپنے مالی معاملات پر گفتگو کریں۔
✅ جب آپ کسی ریستوران میں مہمان ہوں تو اپنے میزبان کی طلب کردہ سے زیادہ مہنگی چیز نہ مانگیں۔
♧ میزبان کے اصرار پر ہی اپنی پسند کا اظہار کریں۔ لیکن اگر آپ میزبان سے زیادہ اس ریستوران میں آتے جاتے ہوں تو میزبان کو یہاں کی خصوصیت سے پیشگی آگاہ کرسکتے ہیں۔
✅ آخر میں اپنے آپ پر رحم کریں اور بانجھ بحثوں سے دور رہ کر اپنی صحت کو محفوظ رکھیں۔
♧ بانجھ بحثوں سے دور ضرور رہیں لیکن اگر کہیں غلط بات ہورہی ہو تو دلائل کی مدد سے حکمت کے ساتھ گفتگو، مکالمہ یا بحث سے یکسر گریز نہ کریں۔






0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں