کمفرٹ زون (سہل پسندی)

 کمفرٹ زون ایک ایسی ذہنی حالت ہے جس میں آپ نئے چیلنجز قبول کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ اس میں رہتے ہوئے آپ زندگی کو بہتر بنانے یا پروفیشنل لائف میں ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کی منصوبہ بندی نہیں کرتے۔ آپ ایک خاص لیول تک کامیابی اور اپنے مقاصد حاصل کر چکے ہوتے ہیں لیکن اگلے لیول پر جانے کی کوشش نہیں کرتے۔

کمفرٹ زون میں رہتے ہوئے آپ آرام طلب اور سست ہو جاتے ہیں۔ اس میں چیزیں آپ کے لیے آسان بن چکی ہوتی ہیں۔ جو عادات پختہ ہو چکی ہوتی ہیں زندگی بس ان کے اردگرد گھوم رہی ہوتی ہے ۔ چیزیں آٹو پائلٹ پر ہوتی ہیں۔ آپ کی زندگی میں ایک روٹین اور یکسانیت ہوتی ہے۔

کمفرٹ زون میں زیادہ عرصہ رہنا آپ کے لیے خطرناک ہے۔ یہ رویہ آپ کو اعتماد اور خوشی سے محروم کرتا ہے اور زندگی کی کوالٹی کو نقصان پہنچاتا ہے۔ کمفرٹ زون میں مستقل رہنے سے صلاحیتیں ماند پڑنے لگتی ہیں۔ انسان کو اس انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ صرف اسی وقت اچھا محسوس کرتا ہے جب اس کے پاس چیلنجز ہوں، جب وہ گروتھ کر رہا ہو. 

سیلف امپروومنٹ کے مطابق اگر آپ grow کرنا چھوڑ دیتے ہیں  تو زوال کی طرف جانا شروع کر دیتے ہیں۔ grow کرنے کے لیے آپ کو کمفرٹ زون سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ جب آپ کوئی نیا اور مشکل کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو آپ کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھتے ہیں۔

یہ نیا کام کوئی skill یا مہارت ہو سکتی ہے جیسے پبلک سپیکنگ یا کسی نئی زبان میں مہارت حاصل کرنا۔

یہ نیا کام کوئی نئی عادت ہو سکتی ہے جیسے ٹائم مینجمنٹ سیکھنا۔

یہ نیا کا م کوئی رویہ ہو سکتا ہے جیسے دوسرے کے بارے میں اپنا تنقیدی رویہ کم کرنا یا زیادہ سوشل اور ملنسار بننا۔

کیسے پتا چلے گا کہ ہم کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھتے ہیں یا نہیں ؟ یاد رکھیں کہ کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہو گا وہ آپ کےلیے کچھ مشکل ہو گا۔

جب آپ اس کو کرنے کا سوچیں گے تو یہ آپ کو خوف سے بھر دے گا۔ اس میں رسک ہو گا کہ شاید آپ ناکام ہو جائیں گے۔ اس میں ناکامی کی صورت میں آپ کو مذاق کا نشانہ بنایا جا سکتا ہیں۔ کمفرٹ زون سے باہر جو بھی کام ہو گا اس کے لیے آپ کو اپنی ہمت جمع کرنا پڑے گی، خود کو بار بار قائل کرنا پڑے گا، آپ کو سٹریس میں سے گزرنا پڑے گا، آپ کو خود کو stretch کرنا پڑے گا، خود کو بدلنا پڑے گا، آپ کو پورا زور لگانا پڑے گا، اس کے لیے آپ کو اپنا علم بڑھانا ہو گا، نئی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، تخلیقی صلاحیت کو جگانا پڑے گا۔

اپنا جائزہ لیں کہ کیا آپ سیلف امپروومنٹ کے لیے کچھ نیا سیکھنے یا کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ جو آپ کے لیے چیلنج ہو۔

نئے خوابوں ، نئے منصوبوں پر کام شروع کریں۔ نئے لیول پر جانے کی تیاری کریں۔ اپنی زندگی کو جامد نہ ہونے دیں، اس میں نیا ولولہ، نیا جوش لے کر آئیں۔

زندگی کا مزہ اسی میں ہے کہ کمفرٹ زون سے باہر قدم رکھا جائے۔ کمفرٹ زون سے باہر ایک شاندار زندگی آپ کی منتظر ہے۔

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں