قدیم ٹول مگر تاثیر جدید - سٹوری ٹیلنگ

تعلیم و تربیت  اور لرننگ کے چند قدیم ترین ٹول میں سے ایک۔۔۔۔ سٹوری ٹیلنگ یا قصّہ گوئی۔۔۔

اپنی قدامت سے قطع نظر اس کی افادیت جدید ترین تحقیقات، ادارے اور ماہرین بھی مانتے ہیں:

ریسرچ کے مطابق سٹوری ٹیلنگ مختلف انداز اور پہلوؤں (Dimensions) سے بچوں کی ڈیولپمنٹ میں موثر ثابت ہوتی ہے۔

1- سوشل اسکل اور استعداد

اس سے بچوں میں دیگر افراد اور سماج کے لیے بہتر احساس پیدا ہوتا ہے، وہ اپنے ارد گرد موجود لوگوں کے جذبات اور احساسات کو بہتر سمجھنے کی پوزشن میں ہوتے ہیں۔

2 - ذہنی اسکل

اسی طرح کہانی سنانا علم اور لرننگ کو بڑھانے اور علم کو یاد کرنے کے حوالے سے بہت موثر طریقہ ہے، یہ بچوں کی زبان و بیان میں وسعت و پختگی (Language Development)میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

3 - لٹریسی میں معاونت

چھوٹے بچوں میں پڑھنے لکھنے کی استعداد (لٹریسی) کے لیے اسٹوری ٹیلنگ کو بہت مفید پایا گیا ہے۔

4 - تخیل اور تخلیقیت(Imagination & Creativity) میں اضافہ

یہ جہاں ایک طرف لٹریسی اور لرننگ میں معاون ہے وہیں دوسری طرف بچوں کے ذہن کو رنگا رنگ کہانیوں کے تخیل اور تخلیقیت سے بھر دیتی ہے۔

0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں