1- اللہ کے نزدیک ، دین صرف اسلام ہی ہے۔ (ال عمران :19)
ا2-سلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہیں کیا جائے گا۔ ( ال عمران : 85)
3- اس " حقیقت" کے باوجود ، اللہ ہر فکر ، ہر مذھب اور ہر رائے کو ازادی دیتا ہے۔ ( الدھر: 3 )
4- سلامی ریاست ،نماز قائم کرے گی ، نماز زکوٰۃ قائم کرے گی۔ معروفات کا حکم دے گی۔ منکرات سے روکے گی۔( الحج :41) 5- ریاست قران و سنت کے مطابق ہوگی ، جہاں غیر مسلموں کی جان ، مال ، عزت ابرو وغیرہ کا تحفظ کیا جائے گا۔
6- سیکیولرازم بھی ایک دین ہے، اور یہ بھی کفر ہے ۔ اس دین کا مطلب یہ ہے کہ دین کو گھر اور عبادت گاہوں تک محدود کردیا جائے۔ اسلام اس تحدید کو قبول نہیں کرتا۔
7- وحدت ادیان کا عقیدہ کفر ہے۔
دین الہی اور بہائیت کے رجحانات مسلمانوں کے لیے زہر ہیں۔
8- ایک مسلمان ، دوسرے مذاہب کی طرف للچائی ہوئی نظروں سے نہیں دیکھ سکتا۔ وہ اسلام پر راضی اور مطمئن رہتا ہے۔
9- مسلمان ، دوسرے مذاہب کا مطالعہ اس نیت سے کرے کہ انہیں جان کر اسلام کی تبلیغ بہتر انداز میں کی جاسکے۔
10- اسلامی رواداری کا مطلب مسلمانوں کا دوسرے مذاہب کے مراسم ، تہذیب اور ثقافت کو قبول کرنا نہیں ہے۔
دوسرے مذاہب کو برداشت کرنا اور چیز ہے ، انہیں صحیح سمجھنا اور ان پر ایمان لانا ایک بالکل الگ چیز ہے۔
خلیل الرحمٰن چشتی






0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں