زندگی کو مفید بنائیے

 سیدہ مریم کی شادی نہیں ہوئی پھر بھی ایک کامیاب خاتون تھیں۔ ان کی حیا اور عبادت گزاری کا تذکرہ ان کے نام کے ساتھ قرآن میں موجود ہے ۔

اماں خدیجہؓ کے بیٹے نہیں تھے پھر بھی رب نے انکو سلام کہلوائے۔

اماں عائشہؓ کی اولاد نہیں تھی پھر بھی ساری عمر اس غم میں نہیں کھپائی بلکہ کم عمری میں بیوگی کے باوجود بامقصد اور پروقار زندگی گزاری۔ 48 سال ترویج دین میں مشغول رہیں۔ 

حضرت آسیہ کو اچھا شوہر نہیں ملا پھر بھی آخر دم تک حق کے راستے پر ڈٹی رہیں۔

* اپنی زندگی کی محرومیوں کو اپنی کمزوری نہیں طاقت بنائیے *

لوگ بھی تبھی آپکی محرومیوں کو زبان کی نوک پر رکھ لیتے ہیں جب آپ اس بات پر خود بہت حساس ہوں۔۔

ہر حال میں رب کا شکر ادا کیجئے اور اپنی ذات کی نفی کرنے کے بجائے جو جیسا ہے اسے ویسا قبول کرنے کی صلاحیت پیدا کیجئے۔۔

جب تک زندہ ہیں زندگی کو بوجھ نہ بنائیے۔۔

زندگی کو مفید بنائیے اور اوروں کیلئے مفید بن جائیے۔



0 comments:

ایک تبصرہ شائع کریں