تعلیمی
کیلنڈر
تعلیمی کیلنڈر بنیادی طور
پر ایک سال کے اندر کروائی جانے والی سرگرمیوں کے اظہار کا ذریعہ ہوتا ہے۔ یہ
کیلنڈر پورے تعلیمی سال کے اندر تدریسی ایام، امتحانات، گرما و سرما کی چھٹیاں،
سمر کیمپ، سرکاری چھٹیاں غرض ہر قسم کی متعلقہ تفصیلات فراہم کرتا ہے۔یہ ایک حقیقت
ہے کہ جب تک ہمیں اپنے راستے اور منزل کی
خبر نہیں ہوتی ہم گرد راہ میں بھٹکنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ۔ تعلیمی کیلنڈر ہمیں
راستہ فراہم کرتا ہے جو ہمیں ہماری منزل
کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ تدریس ایک ایسا
کام ہے جسے بغیر منصوبہ بندی نہیں کیا جا سکتا ۔ تعلیمی
کیلنڈر بنیادی طور پر اسی منصوبہ
بندی کا نام ہے۔ اگر مناسب
منصوبہ بندی نہ ہو تو ذہین ترین
اور محنتی استاد بھی اچھے نتائج حاصل نہیں کرپاتا اس کے برعکس اگر منصوبہ بندی کر
کے مقاصد کا تعین کیا جائے اور طے کیے گئے مقاصد کے مطابق سرگرمیاں ڈیزائن کی
جائیں تو کم محنتی اساتذہ بھی عمدہ نتائج دینے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ تعلیمی کیلنڈر بنیادی
طور پر ہمیں منصوبہ بندی کرنے کے قابل بناتا ہے۔
تعلیمی کیلنڈر کیسے بنایا جائے؟
تعلیمی کیلنڈر بناتے ہوئے
درج ذیل باتوں کو ذہن میں رکھا جائے:
1)
سال کے تمام مہینوں کو ایک کاغذ یا ایکسل شیٹ میں نیچے دیے گئے ٹیبل کے مطابق بنائیں۔
2)
مہینے میں کل ایام کو یوم وائز بائیں سے دائیں تحریر کریں۔
3)
آپ کب تعلیمی سیشن کا آغاز کر رہے ہیں اور کب اختتام کرنا
ہے۔
4)
مختلف رنگوں کی مدد لیتے ہوئے آپ سرکاری چھٹیوں کے خانےمیں
ایک رنگ بھریں، تقریبات کے خانےمیں دوسرا اسی طرح امتحانات کب لینے ہیں انہیں کلر
کریں۔ غرض جو جو سرگرمی آپ سال کے دوران کرنے والے ہیں کو کیلنڈر میں ظاہر کریں۔
5)
چھٹیوں، امتحانات و دیگر غیر تدریسی ایام کو نکال کر ہر ماہ
کے تدریسی ایام نکالیں۔ اس طرح آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کے پاس بچوں کو
پڑھانے کے لیے سال میں کتنے دن ہیں۔
6)
تعلیمی کیلنڈر آپ کو ہر ماہ کے تدریسی ایام کو دیکھتے ہوئے نصاب کی
تقسیم کار میں معاون ثابت ہو گا۔
7)
تعلیمی کیلنڈر پر سکول
اوقات کا شیڈول مہینوں کے حساب سے ظاہر کیا جائے۔
8)
سکول کے اندر سال بھر میں کروائی جانے والی تقریبات ، بزم
ادب، شجرکاری، سپورٹس کی سرگرمیاں و دیگر کے حوالے سے تفصیل فراہم کی جائے۔
9)
داخلہ مہم کے حوالے
سے ایام کو نامزد کیا جا سکتا ہے۔
تعلیمی کیلنڈر کی افادیت
1)
تعلیمی کیلنڈر منصوبہ
بندی کرنے میں ممد ثابت ہوتا ہے۔
2)
تعلیمی کیلنڈر امتحانات ،
چھٹیوں اور مختلف پروگرامات کی تواریخ ظاہر کرتا ہے جس کی مدد سے روزمرہ سرگرمیوں
کو ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
3)
تعلیمی کیلنڈر سکول اوقات
کو ظاہر کرتا ہے۔
4)
تعلیمی کیلنڈر ادارے کی
ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بنایا جائے مگر بعد میں اس کی مکمل طور پر پیروی کی
جائے تاکہ اس کے مقاصد کا حصول ممکن ہو سکے۔
5)
تعلیمی کیلنڈر سال بھر کی
سرگرمی کو ایک صفحہ پر لانے میں اہمیت کا
حامل ہے۔
6)
والدین تعلیمی کیلنڈر کی مدد سے سکول کی تمام سرگرمیوں سے ان
کے اوقات کے مطابق آگاہ ہو جاتے ہیں۔ اور وہ چھٹیوں و امتحانات کو پہلے سے دیکھ کر
اپنے دیگر پروگرامات کو بآسانی مرتب کر سکتے ہیں۔
7)
تعلیمی کیلنڈر کو دیکھتے
ہوئے اساتذہ اور سربراہان ِ ادارہ اپنے مقاصد مرتب کر سکتے ہیں۔
تعلیمی کیلنڈر کا استعمال
1)
تعلیمی کیلنڈر صدر معلم کے
دفتر کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔
2)
تعلیمی کیلنڈر میں لچک
رکھی جائے تا کہ تھوڑی بہت تبدیلی سے کیلنڈر متاثر نہ ہو۔البتہ اسے مرتب کرتے
ہوئے کوشش کی جائے کہ اس میں بعد ازاں
تبدیلی کی ضرورت نہ پڑے۔
3)
تعلیمی کیلنڈر کا فلیکس
بنا کر سٹاف روم، گیلری یا سکول میں اہم گزرگاہ پر لگانا چاہیے تاکہ طلبا اور ان
کے والدین بھی استفادہ کر سکیں۔
از
مالک خان سیال






0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں