یہ سوال اسٹوڈنٹس اور والدین دونوں کو پریشان کرتا ہے -
کیرئیر منتحب کرنے کی اس اسٹیج پر دو ہی آپشن ہوتے ہیں ۔
یا تو لوگوں کو دیکھا دیکھی پرانے انداز سے خود کو سادہ تعلیم تک محدود رکھا جائے یا خود کو جدید سکلز کے ساتھ آنے والے دور کے لیے تیار کیا جائے ۔
آپ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکتے لیکن اپنی آمدن کے ذرائع ضرور بڑھا سکتے ہیں
حالیہ تحقیق یہ حقیقت واضح کر چکی ہے کہ جو لوگ اسکول کالج کی تعلیم کے ساتھ دنیا کی جدید ترین سکلز میں اپنی مہارت کا سکہ منوا لیتے ہیں کامیابی اور ترقی ان کے مقدر کی زینت بن جاتی ہے۔
مالی مسائل اور مہنگائی کے اس پر اذیت دور میں روایتی ڈگریاں صرف بے روزگاری اور مایوسی کو فروغ دے رہی ہیں -
جبکہ سیلف ڈویلپمینٹ اور علوم و فنون کی دوڑ میں آپ دوسروں سے سبقت حاصل کر لیتے ہیں
امتحانات کے بعد کیرئیر کا انتحاب اسٹوڈنٹ کی زندگی کا سب سے اہم اور فیصلہ کن موڑ ہوتا ہے جہاں پر ذرا سی غلطی یا غفلت سارا کیرئیر برباد کردیتی ہے اور ایک بہترین حکمت عملی اور صحیح فیصلہ آپ کا لائف اسٹائل اور قسمت سب کچھ بدل دیتا ہے ۔
ہمارے معاشرے کے وہ افراد اور ادارے جو خود کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اپ ڈیٹ اور اپ گریڈ نہیں کرتے وہ قصہ ماضی بن جاتے ہیں جیسے ریڈیو ، الارم کلاک ، اخبار ، وی سی آر ، کیمرے وغیرہ کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں ۔
یاد رکھیں آپ کے خوابوں کی تکمیل آپ کی سوچ کے اندر چھپی ہوئی ہے اپنے سوچنے کے انداز بدلیں -
سادہ ڈگریوں سے نہ جاب ملتی ہے نہ ہی کوئی اور کام ۔
کبھی غور کر کے دیکھیں کہ جتنی تیزی سے وقت اور زمانے کے انداز بدلیں ہیں کیا آپ نے بھی خود کو اتنی ہی تیزی سے بدلا ہے؟
آپ کتنے ہی پڑھے لکھے اور سمجھدار کیوں نہ ہوں اگر آپ کے پاس کوئی ہنر نہیں تو آپ ایک ڈگری یافتہ بے بس اور بے روزگار انسان ہیں ۔
یاد رکھیں کہ کامیابی کا حصول ایک آرٹ ہے جو محنت سےنہیں پلاننگ سے ممکن ہوتا ہے۔
آج کل جس دور میں آپ زندگی گزار رہےہیں وہاں اب سب کچھ مینول سے ڈیجیٹل سسٹم پر شفٹ ہو چکا ہے آرٹیفیشل انٹیلیجینس اور چیٹ جی پی ٹی نے انسانی سوچوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے-
آئی ٹی کے موجودہ انقلابی دور میں پیسہ کمانے کے انداز بدل چکے ہیں اب جو شخص جتنا زیادہ آئی ٹی ایکسپرٹ ہے اتنا ہی کامیاب ہے ۔ لوگ قصبوں دیہاتوں شہروں میں گھر بیٹھ کر یوٹیوب ، فری لانسنگ ، آن لائن بزنس وغیرہ سے دنیا بھر سے اپنی محنت کے عوض ہزاروں لاکھوں کما رہے ہیں -
آج کل فری لانسنگ سائٹس پر اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے شعبے میں دنیا آن لائن کام کرنے والوں کومنہ مانگے پیسے دیتی ہے -
اگر آپ واقعی زندگی میں خوشحالی چاہتے ہیں تو وہ پیسہ جو فضول کے کاموں، پارٹیز، موبائل فونز، دوستوں اور فضول خرچی پر لگتا ہے وہی کسی مفید اسکل سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے پر لگادیں اور تمام عمر جتنا چاہیں کماتے رہیں ۔
آنیوالے وقتوں میں فائدے میں وہی لوگ ہوں گے جن کے پاس ڈیجیٹل اسکلز ہوں گی اور وہ آن لائن کمانے، آن لائن جاب کرنے اور آن لائن بزنس کرنے کے راز بھی جانتے ہوں گے
آپ باہر سے ڈالر لائیں گے تبھی ملکی کی معیشت اور آپ کی مالی حالت بہتر ہو گی کیوں کہ اس وقت بینکوں میں ڈالر ختم ہوچکے ہیں یا مافیاز کے قبضے میں جاچکے ہیں۔
آن لائن ورکنگ کے شعبے میں آپ گھر، شہر اور ملک کی قید سے آزاد ہوجاتے ہیں ساری دنیا آپ کی کسٹمر ہوتی ہے ۔
آج کی آپ کے اپنے اوپر کی گئی انویسٹمینٹ ۔۔
آپ کے پورے مستقبل کو محفوظ بناسکتی ہیں۔۔
اگر آپ سوچیں تو ۔۔






0 comments:
ایک تبصرہ شائع کریں